سٹاک مارکیٹ،کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں 2ہزار237پوائنٹس کااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 2 ہزار 237 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 73 ہزار 962 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 71 ہزار 545 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 73 ہزار 171 کی بلند سطح تک بھی گیا۔

کاروبار کے پہلے سیشن میں بازار میں 26 کروڑ شیئرز کے سودے 17.25 ارب روپے میں طے ہوئے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز عید الاضحیٰ کی تعطیلات سے قبل کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 725 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Back to top button