قطری امیر کاٹرمپ سےرابطہ،مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پرتبادلہ خیال

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

امیرِ قطر کے دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق قطری امیر نے مشرقِ وسطیٰ میں مزید کشیدگی اور تصادم سے بچنے کے لیے تمام فریقین کے درمیان مکالمے اور سفارت کاری کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ نےپاکستان کی ثالثی کوششوں میں قطر کے کردار کو سراہا اور  خطے میں کشیدگی کم کرنے کی قطری کوششوں کی تعریف کی۔

دوسری جانب برطانوی اخبار گارڈئین کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے معاہدے کا مسودہ اسرائیل سمیت اتحادی ملکوں کو بھیج دیا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق معاہدے میں آبنائے ہرمز اور امریکی ناکہ بندی کھولنے کی شقیں شامل ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق مفاہمت کی یادداشت کے نتیجے میں ایران کو اس کے ان 12 ارب ڈالر اثاثوں تک رسائی دی جائے گی جو منجمد پڑے ہیں۔

 

Back to top button