اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 3200 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کی تاریخی مندی کےبعد آج زبردست تیزی دیکھی جارہی ہےاور کاروبارکےآغاز پرہی بینچ مارک کےایس ای -100 انڈیکس 3200 سےزائد پوائنٹس کےاضافےسے 97 ہزار 840 پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روزاسلام آباد میں جاری سیاسی کشیدگی کےباعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ای)میں تاریخی مندی دیکھی گئی تھی۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی جانب سے احتجاج ختم کرنےکےاعلان کےبعد آج کاروبار کےآغازمیں ہی مارکیٹ زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ کریش، 100 انڈیکس میں 3800 پوائنٹس کی کمی

کاروباری ہفتےکےدوسرے روز ’منگل‘ کو کاروبارکےآغاز پر بینچ مارک-کےایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزارسے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم دوپہر کےبعد مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی اور دن کےاختتام پر کےایس ای 100 انڈیکس میں 3 ہزار 505 سےزائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آج کاروباری ہفتےکےتیسرے روز کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز دیکھنے میں آ رہا ہے اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 3265 پوائنٹس (3.35 فیصد) اضافے سے 97 ہزار 840 پر پہنچ گیا ہےجو گزشتہ روز 94 ہزار 574 پوائنٹس پربند ہواتھا۔

Back to top button