طوفانی بارشیں،گوادرآفت زدہ قرار

گوادر کو طوفانی بارشوں کے بعد تشویشناک صورتحال کے باعث آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔

گوادر اور گردو نواح میں بارش اور ژالہ باری جاری ہے ، نگور میں بارشوں سے کھیتوں کے حفاظتی بند ٹوٹ گئے ہیں جس کی وجہ سے پانی گوادر شہر کی طرف بڑھنے کا خدشہ ہے۔

نگراں صوبائی وزیراطلاعات  جان اچکزئی نے  بتایا ہے کہ گوادر کو آفت زدہ قرار دینے کے حوالے سے نگران وزیراعلیٰ نے سمری دستخط کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گوادر میں بارشوں کے بعد کئی علاقے اب بھی زیرآب آگئے ہیں جبکہ مزید بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے،مسلسل بارشوں سے گھروں میں گھٹنوں گھٹنوں پانی جمع ہوگیا۔

شہریوں کا شکوہ ہے کہ انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں متاثرین کا کہنا ہے کہ بچے، خواتین اور بزرگ بھوکے، پیاسے ہیں ،3 دن سے کوئی سو نہیں سکا۔

Back to top button