طالبعلم نےامتحان چھوڑ کردوست کی زندگی بچالی

مشرقی چین سے تعلق رکھنے والے طالبعلم نے مقابلے کا امتحان چھوڑ کر دوست کی زندگی بچالی۔
مشرقی چین سے تعلق رکھنے والےطالبعلم کو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے جس نے ایک اہم امتحان کی جگہ اپنے کلاس کے ساتھی زندگی بچانے کو ترجیح دی اور اسے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں۔
صوبہ شان ڈونگ سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ جیانگ زاؤ پینگ اپنے کلاس کے ایک دوست کے ساتھ چینی نیشنل ووکیشنل انٹرنس امتحان کیلئےجا رہا تھا۔
جب وہ ایک رائیڈ شیئرنگ گاڑی میں سوار ہوئے تو جیانگ زاؤ کے ساتھی کو ہارٹ اٹیک کا سامنا ہوا اور وہ بے ہوش ہوگیا۔
جیانگ زاؤ نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دینا شروع کر دی اور ڈرائیور وانگ ٹاؤ پر زور دیا کہ گاڑی کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جائے۔ڈرائیور نے جیانگ کو تسلی دی اور ٹریفک پولیس کو الرٹ کیا اور پولیس کی اجازت کے بعد وہ بہت تیز رفتاری سے سفر کرتے ہوئے 7 منٹ میں اسپتال پہنچ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیانگ کے دوست کے دل کی دھڑکن لگ بھگ 30 منٹ تک بند رہی جس کے بعد ڈاکٹر دھڑکن کو بحال کرنے میں کامیاب ہوگئے۔