3ماہ بعد5امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہو گئے

3ماہ کی مکمل ناکہ بندی کےبعدامدادی ٹرک غزہ کی محصور پٹی میں داخل ہو گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرم ابو سالم گزرگاہ کے ذریعے بچوں کی خوراک اور دیگر امدادی سامان لے کر 5 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب غزہ میں امدادی ٹرکوں کے داخلے کو  مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے اس سے کہیں زیادہ امداد کے داخلے کی ضرورت ہے۔

گزشتہ ہفتے غذائی تحفظ کے ماہرین نے غزہ میں قحط کے خطرے سے خبردار  کیا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے 2 مارچ کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں کھانے پینے سمیت ہر قسم کے سامان کا داخلہ روک دیا تھا جس کے بعد وہاں غذائی بحران شدید ہوگیا تھا۔

Back to top button