کشمیرپربھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ جوتےکی نوک پررکھتے ہیں

نگران وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے لوگوں کو مایوس اور نا امید نہیں ہونا چاہیے، کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ تھا نہ ہو گا ۔ کوئی عدالت کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔مقبوضہ کشمیر سے متعلق کوئی یکطرفہ اقدام پاکستان کو قابل قبول نہیں ہے۔

Back to top button