نیب ترامیم پر سپریم کورٹ کا فیصلہ: جسٹس اطہر اور جسٹس حسن اظہر کے اضافی نوٹ

سپریم کورٹ نے آج نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کےخلاف اپیلوں پر تین ماہ بعد محفوظ فیصلہ سناتےہوئے نیب ترامیم بحال کردیں۔

فیصلےپر جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی نےاضافی نوٹ تحریر کیے ہیں۔

اضافی نوٹ کے مطابق جسٹس اطہر من اللّٰہ نے حکومت کی اپیل خارج کردی اور کہا ہےکہ حکومت کی اپیل ناقابل سماعت ہے۔ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اپنے اضافی نوٹ میں کہاہے کہ چیف جسٹس کےفیصلے سےاتفاق کرتاہوں، حکومتی اپیلیں پریکٹس پروسیجر قانون کےتحت قابل سماعت نہیں، حکومت کی انٹرا اپیلیں مسترد،متاثرہ فریقین کی انٹرا کورٹ اپیلیں منظور کی جاتی ہیں،نیب ترامیم کےخلاف فیصلہ کالعدم قراردیا جاتاہے، ججز اور آرمی فورسز کےارکان کو نیب قانون سےاستثنیٰ حاصل نہیں،اضافی نوٹ کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

الیکشن ایکٹ ترمیمی بلز سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور

جسٹس حسن اظہر رضوی نےبھی اضافی نوٹ لکھاہے جس میں انہوں نےفیصلے سےاتفاق لیکن وجوہات سےاختلاف کیاہے۔

Back to top button