حق مہر ادانہ کرنے پرشوہرکوجرمانہ

سپریم کورٹ نے حق مہر ادا نہ کرنے پرشوہر کو 1لاکھ روپے جرمانہ عائدکردیا۔
عدالت عظمی نے 6سال تک کیس چلانے،حق مہرنہ دینے پرشہری پرجرمانہ عائدکیا۔چیف جسٹس قاضیٰ فائزعیسیٰ نے کیس کی سماعت کی ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ کو پاکستان کا قانون پسند نہیں تو کم از کم اسلام ہی کا احترام کر لیں۔ حق مہر بیوی کا حق ہے، اسے کیوں نہیں دیا۔درخواست گزار کی کتنی بیویاں ہیں، جس پر وکیل نے جواب دیا 2 بیویاں ہیں۔
چیف جسٹس نے وکیل درخواست گزار کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ نکاح نامہ میں لکھے 5 لاکھ حق مہر 6 سال تک ادا نہیں کیے گئے۔ آپ کو اب 10 لاکھ ادا کرنے کا حکم جاری کردیں تاکہ آئندہ ایسے مقدمات عدالت میں نہ لائیں۔