مون سون کے بعد پنجاب میں خستہ حال عمارتوں کا سروے ہوگا: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مون سون کے بعد پنجاب بھر میں خستہ حال عمارتوں کا سروے ہو گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مون سون سیزن کے فوراً بعد پنجاب کے تمام شہروں میں خستہ حال عمارتوں کا جامع سروے کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) فیز ون جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی اجلاس منعقد ہوا، صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اجلاس میں وہاڑی، بورے والا، تاندلیانوالہ، جڑانوالہ، جلال پور جٹاں، سمبڑیال، مریدکے، کھڈیاں، کبیروالا، چک جھمرہ، بھلوال، اٹک، کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، علی پور چٹھہ، چیچہ وطنی، ڈسکہ، لیہ، سلانوالی، وزیرآباد، بہاولنگر اور میلسی سمیت متعدد شہروں میں جاری پی ڈی پی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ننکانہ، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی رپورٹ پیش کی گئی۔

مریم نواز شریف نے پی ڈی پی فیز ون کی کیس سٹڈی تیار کرنے، سیوریج اور ڈرینج منصوبوں کی امپیکٹ سٹڈی رپورٹ مرتب کرنے اور پروگرام کے حوالے سے عوامی فیڈبیک جمع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ 29 شہروں میں زیرزمین سٹوریج ٹینک مکمل طور پر فعال ہو چکے ہیں، جبکہ مزید 21 شہروں میں ان کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

وزیراعلیٰ نے ڈی سی لاہور کیپٹن علی اعجاز اور ڈی سی گوجرانوالہ نوید احمد شیخ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ باغبانپورہ سانحے کے دوران کیپٹن علی اعجاز آخری شہری کو ملبے سے نکالنے تک مسلسل 27 گھنٹے موقع پر موجود رہے، جبکہ گوجرانوالہ میں ریکارڈ بارش کے باوجود چھ گھنٹے سے بھی کم وقت میں نکاسی آب مکمل کرنا قابل تحسین ہے۔

 

امریکی پابندیاں آبنائے ہرمز معاہدے پر عملدرآمد مشکل بنا سکتی ہیں: شپنگ انڈسٹری

مریم نواز نے کہا کہ مختلف شہروں میں نئے سیوریج نظام کے باعث نکاسی آب کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے مون سون کے دوران ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، واسا اور ستھرا پنجاب کے عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے دوران عوام کی سہولت کے لیے شب و روز کام کرنے والے تمام افسران اور اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Back to top button