امریکی پابندیاں آبنائے ہرمز معاہدے پر عملدرآمد مشکل بنا سکتی ہیں: شپنگ انڈسٹری

شپنگ انڈسٹری کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں آبنائے ہرمز معاہدے پر عملدرآمد مشکل بنا سکتی ہیں۔

شپنگ انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور عمان کے درمیان زیر غور آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدے پر امریکی پابندیوں اور انشورنس سے وابستہ سخت شرائط کے باعث عملدرآمد انتہائی دشوار ہو سکتا ہے۔

عالمی شپنگ تنظیموں نے مجوزہ منصوبے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر لازمی فیس یا ٹول عائد کرنا بین الاقوامی بحری قوانین کے خلاف ایک خطرناک مثال قائم کر سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران آبنائے ہرمز استعمال کرنے والے جہازوں کے کارگو کی مالیت کا 5 سے 7 فیصد بطور فیس وصول کرنے کا خواہاں ہے، جبکہ عمان نے 3 فیصد فیس کی تجویز دی ہے۔ دوسری جانب امریکا کسی بھی قسم کی لازمی فیس عائد کرنے کی مخالفت کر رہا ہے۔

 

حوثی باغیوں کا سعودیہ پر حملہ، 11 شہری زخمی،1 پاکستانی بھی شامل

شپنگ کمپنیوں اور تیل کے تاجروں کا کہنا ہے کہ ایران کو کسی بھی نوعیت کی ادائیگی امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی تصور کی جا سکتی ہے، جس کے نتیجے میں اثاثے منجمد ہونے، قانونی کارروائی اور مالی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Back to top button