سوات کے جنگلات میں آتشزدگی، 4 افراد جاں بحق

سوات کے جنگلات میں‌ اچانک بھڑکنے والی آگ نے سینکڑوں درختوں کو لپیٹ میں‌ لے لیا ہے جس کی زد میں آکر چار افراد جانوں‌ سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں بڑے بریک تھرو کا امکان

پولیس کا کہنا ہے کہ جنگلات میں آگ لگنے سے پہاڑوں پر موجود گھر بھی لپیٹ میں آگئے، امدادی کارروائی جاری ہے، لوئر دیر میں بھی پہاڑی جنگلات میں آگ لگ گئی، آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، لوگ آگ بجھانے کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، سوات میں کبل کے علاقے سیگرام کے پہاڑی جنگل میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل بریکوٹ کے علاقے ابالا کے پہاڑوں میں بھی آگ لگی ہوئی ہے۔ چارباغ کے علاقے کوٹ کے پہاڑی جنگلات میں بھی آگ پھیل رہی ہے، جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔

Back to top button