ٹی20ویمزورلڈکپ،آسٹریلیاکی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

ٹی 20ویمنزورلڈکپ میں آسٹریلیاکی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے،آسٹریلیاکی ٹیم نے6وکٹوں کے نقصان پر172رنزبنالئے۔
آسٹریلیاکی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم کیخلاف بیٹنگ کافیصلہ کیاتھا۔
یاد رہے کہ پاکستانی ویمنز ٹیم نے ٹی20ورلڈکپ میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی ٹیم نے قومی ویمن ٹیم کو 64 رنز،جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں اور بنگلا دیش کی ٹیم نے 23 رنز سے شکست دی تھی۔
ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کا سفر ختم ہوچکا ہے ۔ 33 سالہ سینئر بیٹر عالیہ ریاض سب سے زیادہ تنقید کی زد میں ہیں جو بنگلا دیش کے خلاف صفر پر آؤٹ ہوئیں اور تین میچوں میں 28 رنز بنانے کے علاوہ فیلڈنگ میں بھی کیچ ڈراپ کرتی رہیں۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض کا کہنا ہےکہ ہم خراب کھیلے اور خود کو شکست دی۔
