طاہرانجم اور نیلی پری کا ہنگامہ پری پلانڈ نکلا

سٹیج اداکار طاہر انجم اور نیلی پری کا پی ٹی آئی مظاہرے میں ہنگامہ پری پلانڈ نکلا،پولیس نے دونوں کے پلان کا بھانڈاپھوڑ ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کلچرل ونگ کے سربراہ طاہر انجم پر تشدد کے معاملے کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ تشدد واقعہ سے قبل طاہر انجم اور انیلا ریاض عرف نیلی پری میں ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس کاریکارڈ بھی پولیس نے حاصل کرلیا۔اور تشددواقعہ سے پہلے طاہر انجم کے گھر پر ہی نیلی پری موجود تھی بلکہ طاہر انجم نے ہی رکشہ کروا کر نیلی پری کو پی ٹی آئی بھوک ہڑتال کیمپ میں پہنچایاتھا ۔
سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری
پولیس کامزید کہنا تھاکہ اصل معاملے سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیاگیا۔طاہرانجم پرتشدد کے بعد اعلیٰ حکام کے نوٹس پر انیلا ریاض عرف نیلی پری کو گرفتار کیاگیاتھا ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ طاہر انجم اور نیلی پری نے اعتراف جرم بھی کرلیاہے۔ملزمہ انیلا ریاض کو طاہر انجم کے گھر سے ہی گرفتار کیاگیاتھا جس پر طاہرانجم نے کہا تھا کہ نیلی پری معافی مانگنے آئی تھی۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ تشدد واقعہ سے پہلے طاہر انجم اور انیلا ریاض کے مابین ٹیلیفون پر متعدد بار رابطہ بھی ہوا تھا جس کا سی ڈی آر ریکارڈ بھی موجود ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں انیلا ریاض عرف نیلی پری نے اداکارہ طاہر انجم کےپہنچنے پر تشدد کانشانہ بنایا تھا ۔
