بھارت سے ٹاکرا،فاسٹ باؤلرزسےامیدیں وابستہ ہیں،عاقب جاوید

ہیڈکوچ پاکستان کرکٹ ٹیم عاقب جاویدکا کہنا ہےشاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ سے کافی امیدیں ہیں۔جیت پاکستان کا مقدربنے گی۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتےہوئےعاقب جاوید کا کہنا تھا کہ  ہمارے پاس میچ ونر فاسٹ بولرز  ہیں۔ہمیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کرکٹ کھیلنی ہے۔پلیئرز دبئی کی کنڈیشن سے واقف ہیں، بھارت کیخلاف کچھ خاص کرنےکی کوشش کریں گے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف میچ ایک موقع ہےکہ ٹیم اور کھلاڑی دنیا کے سامنے اپنا نام کماسکتے ہیں،میڈیا لکھتا ہے ’داغ لگ گئے، داغ دھل گئے‘ پلئیرز کا کام کھیلنا ہے۔

ہیڈکوچ نےکہا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کا نام ہی کافی ہے، سارے شائقین کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیں پھر بھی پاک بھارت میچ کا دباؤ رہےگا، دباؤ کو مینج کرنا ہی کھلاڑیوں کا کام ہے، پاک بھارت میچ سے دباؤ ختم کردیں تو کیا بچے گا؟ دباؤ کا ہی تو مزا ہے، پاک بھارت ٹاکرا ہائی وولٹیج، دلچسپ اور کرکٹ کی روح ہے۔

Back to top button