بجٹ میں اہداف مصنوعی،حقیقت پرمبنی نہیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں تمام اہداف مصنوعی اور پچھلے سال کی طرح حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
بجٹ دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ٹیکس وصولی کا ہدف 92 کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے جس میں سے براہ راست ٹیکس وصولی کا حجم 37 کھرب 59 ارب روپے ہوگا جبکہ بلواسطہ ٹیکسز کا حجم 54 کھرب 41 ارب روپے ہوگا۔ اس کے علاوہ غیر ٹیکس شدہ آمدنی 29 کھرب 63 ارب روپے ہوگی۔
بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معاشی ترقی، ٹیکس وصولی، مہنگائی کی شرح، درآمدات اور ترسیلات زر کے ہدف
جناح ہاؤس حملہ: ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی
صرف بجٹ بیلنس کے لیے ہیں، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
