براڈ پیک پرلاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں

سکردومیں براڈ پیک پربرفانی تودہ گرنے سے لاپتہ کوہ پیماؤں میں سے 8 کی لاشیں مل گئیں۔

دُنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد لاپتہ ہونے والے مزید 4  کوہ پیماؤں کی لاشوں کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد اب تک کل  8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل چکی ہیں۔

صبح ملنے والی 4 لاشوں میں سے تین کوہ پیماؤں کی میتیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ مزید 2 لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش کےلیے براڈ پیک پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے۔

صوبائی وزیر سیاحت نیک نام کریم کا بتانا ہے کہ لاپتا کوہ پیماوں کی تلاش کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، محکمہ سیاحت کی ٹیم لوجسٹک سپورٹ فراہم کر رہی ہے۔

لاپتا کوہ پیماؤں کی ٹیم میں امریکا، چین، نیپال اور عمان کے ساتھ پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے براڈ پیک قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع جس کی بلندی 8047 میٹر ہے۔

 

Back to top button