پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کردی گئی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی ۔

پیٹرولیم ڈویژن نے یکم سے 3 اگست کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جبکہ  پیٹرول کی قیمت میں 12پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 336روپے 3 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 392روپے 38 پیسے فی لیٹر  ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث آج تیل کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

غیرملکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایران کی جانب آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو جہازوں کو روکنے کے بیان کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان غالب رہا۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ کی قیمت میں 1.104 ڈالر یا 1.3 فیصد اضافہ ہوا اور فی بیرل قیمت بڑھ کر 90.17 ڈالر ہوگئی ہے۔

قبل ازیں ایران کی خبرایجنسی نے رپورٹ میں بتایا تھا کہ پاسداران انقلاب نے آبنائےہرمز سے گزرنے والے دو آئل ٹینکرز روک دیے ہیں جبکہ دیگر 4 جہازوں نے اپنی سمت تبدیل کردی ہے۔

Back to top button