بھارت میں آم کی 2لاکھ11ہزارروپےفی کلوقیمت نےسب کوحیران کردیا

بھارت کے کاشتکار سندیپ چوہدری نے اپنی فصل میں تیار ہونے والے میازاکی آم 2 لاکھ 11 ہزار بھارتی روپے فی کلو میں فروخت کردی جس کوسن کرسب حیران رہ گئے۔
عام طور پر بازار میں آم چند سو روپے فی کلو میں دستیاب ہوتے ہیں، لیکن دنیا میں ایک ایسی نایاب قسم بھی موجود ہے جس کی قیمت سن کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے۔ جاپانی نسل کے میازاکی آم ایک بار پھر اپنی غیرمعمولی قیمت کے باعث خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
بھارت کے کاشتکار سندیپ چوہدری نے اپنی فصل میں تیار ہونے والے میازاکی آم 2 لاکھ 11 ہزار بھارتی روپے فی کلو میں فروخت کیے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 6 لاکھ 12 ہزار روپے بنتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک کلو وزن میں صرف چار آم شامل تھے، یعنی ہر آم کی قیمت بھی غیرمعمولی رہی۔
کاشتکار سندیپ چوہدری نے فروخت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نایاب آم سورت کے معروف تاجر پروین گپتا نے خریدے ہیں۔ ان کے مطابق خریدار گزشتہ سال سے ان کے ساتھ رابطے میں تھے اور اس منفرد آم کی خریداری میں خصوصی دلچسپی رکھتے تھے۔
