کشمیریوں کے ووٹ کاتحفظ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ  الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کسی ایک سیاسی جماعت کو جتوانا نہیں ہے، بلکہ اس کی ذمہ داری کشمیر کے عوام کے ووٹ کا تحفظ کرنا ہے۔

آزاد کشمیر کے پہلے انتخابی مرحلے کے حوالے سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے کی ساکھ کا فیصلہ پہلے مرحلے میں انصاف سے ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن دو اگست سے پہلے دھاندلی سے متعلق تمام شکایات کی کھلی عدالت میں سماعت کرے اور پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج، انتخابی ریکارڈ عوام کے سامنے رکھے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہمیں کسی کا احسان نہیں بلکہ ہمیں ہمارا حق چاہیے، ہمیں صرف صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات چاہئیں۔

Back to top button