تھائی لینڈ،آتشبازی کے سامان کے گودام میں دھماکہ،12 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں آتشبازی کے سامان کے گودام میں دھماکے سے 12 افراد ہلاک اور 121 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے ناراتھیوات میں پیش آیا جہاں آتشبازی کے سامان کے گودام میں ویلڈنگ کے دوران دھماکا ہوا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد آتشبازی کے سامان میں بھی آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تباہی مچادی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دھماکے اور آتشزدگی کے باعث 12 افراد ہلاک اور 121 زخمی ہوگئے۔دھماکے اور آتشزدگی سے گودام کے اطراف کے 200 سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

تھائی حکام کے مطابق جنوبی صوبے میں آتشبازی کے سامان کا گودام غیر قانونی طور پر بنا ہوا تھا۔

Back to top button