میڈیا ورکرزکےحقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نےجاں بحق ہونےوالےنجی ٹی وی کےکیمرہ مین کےلوحقین کے لیے10 لاکھ دینےاوران کےبھائی کووزارت اطلاعات میں نوکری دینےکا اعلان کیا۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نےمتوفی فیاض علی کےاہل خانہ اورصحافیوں کےہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئےکہاکہ صحافیوں کےمسائل کےحل کیلئے ہرممکن اقدام کررہے ہیں۔ صحافیوں اورعوام کےحقوق کاتحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ گزشتہ روزنجی ٹی وی کے کیمرہ مین فیاض علی چھ ماہ کی تنخواہ نہ ملنےاورنوکری سےفارغ کیےجانےکےبعد دل کا دورہ پڑنےسے جاں بحق ہوگئے تھے۔
انہوں نےکہا کہ جاں بحق کیمرہ مین کےاہل خانہ سےدلی ہمدردی ہے۔ کیمرہ مین کےوالدین کوعلاج معالجےکی ہرممکن سہولت فراہم کی جائےگی۔ معاون خصوصی نےکہا کہ ایک ایسا شخص جوفرائض کی ادائیگی توکرتارہا لیکن اسےاس کا معاوضہ مرنےکےبعد ملا یہ لمحہ فکریہ ہے۔ کسی بھی میڈیا ورکرکااپنی ذمہ داریاں ادا کرنا آسان نہیں ہے۔
فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ میڈیا تنظیموں اورمالکان کےساتھ مل کرتنخواہوں کا مسئلہ حل کرائیں گے۔ پاکستان کےمعاشی حالات کاجائزہ لینا ضروری ہے۔ 15 ماہ کی حکومت کومسائل ورثےمیں ملےہیں۔ انہوں نےکہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ میڈیا ملکان پرائیویٹ اورسرکاری اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپےکمائیں اور ورکرزکی تنخواہ روک دیں۔ میڈیا مالکان کی جانب سےتنخواہ روکنےک معاملے کوحل کرنےکےلیے میکینیزم بنارہےہیں۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نےکہا ہےکہ میڈیا ورکرزکےمسائل کےحل کے لیے ایک جامع پلان ترتیب دینا ضروری ہے۔ فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ ہمارے پاس موجود قوانین، ریگولیٹرز، پریس کونسل آف پاکستان، پیمرا ان سب کا ایک کردار موجود ہے لیکن بدقسمتی سےجس عزم سےاس پرعمل ہونا چاہیے وہ اس انداز میں نہیں ہوتا جس کی وجہ سےاس قسم کےمسائل سامنےآتے ہیں۔
معاونِ خصوصی نےمزیدکہا کہ اس کےعلاوہ یہ جس علاقےمیں رہتےہیں وہاں بہترسہولیات نہ ہونے کی وجہ سےمسائل ہیں تومیڈیا ورکرزکی سوسائٹی اوروزیراعظم کےبےگھرافرادکوچھت دینےکا پروگرام کےتحت ہم انہیں چھتت کا بندوبست بھی کرنےجارہےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنی صحافتی تنظیمیں یہاں موجود ہیں یہ ان کے لیےاعزازہے کہ انہوں نےایک ایسےمسئلےکی نشاندہی کی اور ہماری نمائندگی کی انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں کہ حکومت آپ کی اپنے ساتھیوں کےلیےجدوجہد میں آپ کےساتھ ہے۔ فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ ہمیں ایک مستقل حل کی طرف بڑھنا ہےاورایسےلائحہ عمل ،ایسی پالیسیزاورایسا طریقہ کار متعارف کروانا ہےجس کی وجہ سے کوئی اورفیاض نہ بن سکےاورایسے واقعات کا تدارک کیا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button