پنجاب کو بحرانوں میں ڈالنے والوں کو لینے کےدینے پڑ گئے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق لاہورہائیکورٹ کے فیصلے پراپنے ردعمل میں کہا ہےکہ پنجاب کو بحرانوں میں ڈالنے والوں کو لینے کےدینے پڑ گئے اور انہیں حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے۔

پٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے فی لٹرمقرر

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپرایک پیغام میں ان کا کہنا تھا پنجاب کے مینڈیٹ کو ایک بار پھر دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں کیونکہ انکے اپنے بہت سارے ارکان اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔

مریم نوازنے کہا کہ پنجاب کو بحرانوں میں ڈالنے والوں کو لینے کےدینے پڑ گئے اور انہیں حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب کے الیکشن کے خلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کر کے منحرف ارکان کے 25 ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

Back to top button