کورونا :مزید2 افراد جاں بحق ، مثبت کیسز کی شرح 3.41 فیصد ریکارڈ

ملک میں کورونا کے وارمیں تیزی آتی جا رہی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد جاں بحق ، 119 افراد کی حالت تشویشناک ہےجبکہ مثبت کیسزکی شرح3.41 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18 ہزار813 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 641 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی شرح 3.41 فیصد رہی اور2 افراد جان کی بازی ہار گئےجبکہ عالمی وباء کورونا وائرس میں مبتلا 119 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
پٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے فی لٹرمقرر
دوسری جانب کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، بلوچستان میں کورونا واٸرس کے پھیلاؤ کی شرح 2.71 ہو گئی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 546 ہو گئی، اب تک 15 لاکھ 39 ہزار 545 افراد کی سکریننگ میں سے 5 لاکھ 14 ہزار 760 کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔35 ہزار 141 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، بلوچستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 27 ہے، وائرس سے جاں بحق ہونے والوں تعداد 378 ہے۔
