فٹ بال ورلڈکپ 2026 کا ڈرا 5 دسمبر کو واشنگٹن میں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال ہونے والے فٹ بال ورلڈکپ 2026 کے ڈرا کی تقریب 5 دسمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوگی۔

یہ ایونٹ جان ایف کینیڈی سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس میں ہوگا، جس میں دنیا بھر کی نظریں جمی ہوں گی۔ یاد رہے کہ فٹ بال ورلڈکپ 2026 کی میزبانی امریکا، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔

پی سی بی گورنرز بورڈ کا 80واں اجلاس، کرکٹ کے معیار اور اصلاحات پر غور

ٹورنامنٹ کے 13، 13 میچز میکسیکو اور کینیڈا میں ہوں گے، جب کہ بقیہ مقابلے امریکا کے 11 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ یہ ورلڈکپ اپنی نوعیت کا پہلا ہوگا جس میں تین ممالک میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!