فلم”لوگرو“کابڑاکارنامہ،16روز میں 70کروڑ کمالئے

دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی میگا بجٹ فلم لو گُرُو نے صرف 16 دنوں میں 70 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر کے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

فلم نے ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں ہی 15 کروڑ روپے کی ریکارڈ توڑ کمائی کی تھی، اور اب 16 روز کے اندر اندر اپنی تیاری پر آنے والی لاگت سے تین گنا زیادہ کما چکی ہے۔

لو گُرُو کو سب سے زیادہ پذیرائی پاکستان میں ملی، جہاں 22 جون تک فلم نے 37 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جبکہ بیرونِ ممالک سے بھی 33 کروڑ روپے کی کمائی ہوئی۔

فلم نے بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ کمائی برطانیہ سے کی، جہاں 9 دنوں میں لو گُرُو نے 75 ہزار پاؤنڈ کا بزنس کرتے ہوئے بھارتی فلم ہاؤس فل 5 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

فلم کی مجموعی کمائی 70 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے، اور موجودہ رفتار کو دیکھتے ہوئے اندازہ ہے کہ یہ فلم جلد 100 کروڑ روپے کے سنگِ میل کو بھی عبور کر لے گی۔

یاد رہے کہ فلم کی پروموشن کے دوران اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے انکشاف کیا تھا کہ فلم کی تیاری پر 25 کروڑ روپے خرچ ہوئے، اور ہدف 50 کروڑ روپے کمائی کا تھا، جو اب با آسانی حاصل کر لیا گیا ہے۔

Back to top button