آئینی ترمیم کیلئےنمبر گیم پوری،بات بہت آگے نکل گئی ہے،اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ آئینی ترمیم کےلئےنمبر گیم کب سےپوری ہے۔بات اب نمبر گیم سے آگے نکل گئی ہے۔
ن لیگی وفدنےچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سےپارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں آئینی ترمیم پربات چیت کی گئی۔
ذرائع کےمطابق اعظم نذیر تارڑ اور اسحاق ڈاراسپیکر چیمبرمیں مشاورت کےبعد بلاول بھٹوکےپاس پہنچے۔ملاقات میں خورشید شاہ اور نویدقمر بھی موجود تھے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ بلاول بھٹو زرداری نے مولانافضل الرحمان سےگزشتہ رات ہونے والی ملاقات پراتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اسحاق ڈاراوربلاول بھٹوزرداری کی آئینی ترمیم کےمسودے پراتفاق رائے اور قومی اسمبلی و سینیٹ میں نمبر گیم پر مشاورت جاری ہے۔
ملاقات کےبعدصحافی نے اسحاق ڈارسےسوال کیا کہ کون سےآئینی ترمیم لا رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ترمیم کا کابینہ کو نہیں پتہ مجھے کیسے پتہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مولانا سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ضرورت پڑنے پر مولانا سے ملاقات کرلیتے ہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ عوامی مفاداورمہنگائی کیلئےکبھی آپ لوگ رات کو جاگے ہیں؟جس پر اسحاق ڈار نےجواب دیا کہ آپ کےخیال میں مہنگائی اسنگل ڈیجٹ میں ویسے ہی آگئی۔
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑنےکہا کہ آئینی ترمیم پر کمیٹی فیصلہ کرےگی۔آئینی ترامیم پہلےکابینہ پھرایوان میں لائیں گے۔