پاکستان میں پولیوکیسزکی تعداد27تک پہنچ گئی

پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 27 ہو گئی، آئی ایم بی نے ناکامی کا انتباہ جاری کر دیا
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرنے سندھ کے ضلع حیدرآباد سے نئے پولیو کیس کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد رواں سال پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 27 تک پہنچ گئی۔
این ای او سی کے مطابق سال 2025 میں اب تک صرف سندھ سے 7 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بنتا ہے۔ حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ ہر انسداد پولیو مہم میں اپنے بچوں کو لازمی قطرے پلائیں۔
اگلی قومی انسداد پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی، جس میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین پلائیں گے۔ این ای او سی کے مطابق مہم کی کامیابی کے لیے والدین، اساتذہ، علما کرام، کمیونٹی اور میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔
