خام تیل کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی۔

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اضافہ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 4.19 ڈالر اضافے سے 105.4ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی 4.53 ڈالر اضافے سے 100.58 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی صنعت مقامی بنیادوں پر قائم اور ایرانی نوجوانوں کی صلاحیتوں و علم پر مبنی ہے، اسے تباہ نہیں کیا جا سکتا۔

وزارت دفاع کے مطابق ایران کی مقامی دفاعی صنعت نوجوان نسل کی مہارت اور صلاحیتوں کے ذریعے ترقی کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی پہلے سے زیادہ مضبوط، فعال، جدید اور ترقی یافتہ انداز میں اپنا سفر جاری رکھے گی۔

چین نے ایران کے جوہری معاملے پر عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے۔

آئی اے ای اے میں چین کے مستقل نمائندے لی سونگ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف سیاسی محاذ آرائی اور دباؤ سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی، جوہری معاملے کا حل دباؤ یا محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔

لی سونگ کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری معاملے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھیجنے سے کوئی قابلِ عمل راستہ نہیں نکلے گا۔

 

Back to top button