کاسمیٹک سرجری کے دوران انفلوئنسر اولیویا اوراس انتقال کر گئیں

فن لینڈ کی معروف 27 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اولیویا اوراس کاسمیٹک سرجری کے ایک طریقہ کار کے دوران پراسرار طور پر جان کی بازی ہار گئیں۔
واقعے کے بعد پولیس نے کلینک انتظامیہ کے خلاف مبینہ غفلت اور مجرمانہ کارروائی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اولیویا اوراس شہر ہیلسنکی کے ایک نجی بیوٹی کلینک میں کاسمیٹک سرجری کے لیے موجود تھیں، جہاں کاسمیٹک سرجری کا عمل شروع ہونے سے قبل بے ہوشی (انستھیزیا) کی دوا دیے جانے کے دوران وہ اچانک بے ہوش ہو گئیں۔ انہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں اور ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
