کراچی میں ایم پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے 45 سالہ رہائشی میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی۔

ہسپتال حکام کے مطابق متاثرہ شخص کو گزشتہ روز سندھ انفیکشن ڈیزیز ہسپتال لایا گیا تھا۔ مریض کے جسم پر دانے ظاہر ہونے پر ایم پاکس کا ٹیسٹ کرایا گیا، جس کے بعد پی سی آر ٹیسٹ میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔

حکام نے بتایا کہ متاثرہ مریض سندھ انفیکشن ڈیزیز ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ایم پاکس کے 42 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ سندھ میں رپورٹ ہونے والے 42 کیسز میں سے 14 کا تعلق کراچی سے ہے۔

 

Back to top button