20سال سے ایک نمبراستعمال کرنیوالی خاتون لاٹری جیت گئی

امریکا میں 20 برس سے نمبر کا ایک ہی سیٹ استعمال کرنے والی خاتون نے بڑا انعام جیت لیا۔
ریاست میری لینڈ کے علاقے وائٹ پلینز کی رہائشی خاتون نے ایک ہی ڈرا کے لیے اپنے روایتی نمبروں پر مشتمل تین ٹکٹس خریدے۔
حیران کن طور پر تینوں ٹکٹس نے 50، 50 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا، یوں خاتون نے مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ ڈالر حاصل کرلیے۔
خاتون نے بتایا کہ جب اس نے ٹکٹ پر جیتنے والے نمبرز دیکھے تو اسے یقین ہی نہیں آیا، اس لیے اس نے فوراً اپنی بہن کو فون کر کے نمبرز پڑھنے کے لیے کہا۔ بہن نے تصدیق کی کہ تینوں ٹکٹس پر انعام نکلا ہے۔
