وزیر اعظم نےسابق ڈی جی ایل ڈی احدچیمہ کا استعفیٰ منظور کر لیا

وزیراعظم نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
دنیا نیوز نے بتایا کہ وزیر اعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے 4 جنوری 2022 سے استعفیٰ منظور کیا، وزیراعظم نے احد چیمہ کو اہم عہدہ دینے کی پیش کش کی تھی، مگر احد چیمہ نے کسی بھی عہدے پر تعینات ہونے سے معذرت کرلی۔
یوتھیوں نے خانہ خدا میں بدتہذیبی کی نئی تاریخ رقم کردی
سابق ڈی جی ایل ڈی اےاحد چیمہ کا کہنا تھا کہ میں اب سروس میں کسی بھی عہدے پر تعینات نہیں ہونا چاہتا، مجھ پر غلط اور بے بنیاد الزامات عائد کئے لیکن کچھ بھی ثابت نہ ہوسکا، اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے تمام تر تحقیقات کے بعد کلیئر کیا گیا۔
واضح رہےکہ احد چیمہ نے پنجاب کے بڑے پراجیکٹ بروقت مکمل کرنے اور بہترین کام کرنے سے متعلق جانے جاتے ہیں، ان کا شمار بہترین، قابل، ایماندار اور بہترین افسران میں ہوتا ہے۔
