آپریشن الاقصیٰ میں 700اسرائیلی ہلاک،غزہ پرحملے میں 413فلسطینی شہید

حماس  کا آپریشن الاقصیٰ کے تیسرے دن لڑائی جاری،حملوں میں 700اسرائیلی ہلاک،2200سے زائد زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں سینئر فوجی افسر سمیت 50 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد413ہو گئی۔حملوں میں ابتک 2300فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔اسرائیل کے حملوں میں 78فلسطینی بچے اور 41خواتین شہید ہوچکی ہیں۔غزہ میں انٹرنیٹ سروس معطل،فلسطینیوں کا دنیا سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

حماس کی جانب سے اسرائیلی فوجی اڈے پر حملے کی نئی ویڈیو بھی جاری کی گئی حماس کی ایک اور کارروائی کے دوران عسقلان شہر میں 15 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔ اسرائیل کے 8 شہروں میں اب بھی اسرائیلی فوجیوں اور حماس کے درمیان لڑائی جاری۔دعویٰ کیا گیا ہے کہ 100 سے زائد یرغمال بنائے گئے اسرائیلی غزہ میں حماس کی تحویل میں ہیں۔

مصر نے غزہ کے ساتھ بارڈر بند کرنے سےانکارکردیا۔مصر نے غزہ کیلئے میڈیکل امداد روانہ کردی ۔

Back to top button