لاہور کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں قید 200 کارکنوں کو شامل تفتیش کرنے کی درخواست منظور

 

لاہور  کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کو لاہور کیسز میں شامل تفتیش کرنے کی درخواستیں مںظور کر لیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے گرفتار 200 پی ٹی آئی کارکنوں کو لاہور پولیس کے حوالےکرنے کی درخواستیں مسترد جب کہ ان کارکنوں کو لاہور کیسز میں شامل تفتیش کرنے کی درخواستیں منظور کرلیں۔

عدالت نےکہا کہ لاہور پولیس صرف اڈیالہ جیل میں ان کارکنوں سے تفتیش کر سکتی ہے۔ لاہور پولیس نے 3 تھانوں میں درج 9 مئی قبل کےمقدمات کی تفتیش درخواستیں دائرکی تھی۔ لاہور پولیس پی ٹی آئی کارکنوں کو تفتیش کےلیے اڈیالہ جیل سے لاہور لےجانا چاہتی تھی۔

لاہور پولیس آڈر ملتےہی آج شام سے تفتیش شروع کردے گی۔شامل تفتیش کرنے اور حوالگی درخواست میں پی ٹی آئی کا کوئی مرکزی رہنما شامل نہیں ہے۔

Back to top button