چین کو پاکستان کے آئی ایم ایف کے پاس جانے سے اعتراض نہیں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چین کو پاکستان کے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے حوالے سے کوئی اعتراض نہیں، امریکہ، چین کے ساتھ مساوی بنیادوں پر تعلقات رکھتے ہیں۔ شیخ رشید نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین ہمارا ہر موسم کا دوست ملک ہے جبکہ امریکہ سپرپاور ہے، اس کے تعلقات رکھنا ہماری مجبوری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی کو خوش کرنے کے لیے کسی کو ناراض کریں، یہ ساست نہیں ہونی چاہئے، ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ اور صدارتی نظام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اُن کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات ان کے علم میں نہیں ہے اور نہ ہی کابینہ کے اجلاس میں ایسی کوئی بات ہوئی ہے۔

چین، روس، قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

شیخ رشید کے مطابق جو پی ٹی آئی والا صدارتی نظام کی بات کرے، تفصیلات بھی اسی سے پوچھی جائیں، پانچ فروری کو آنے والے یوم یکجہتی کشمیر کے بارے میں بتایا کہ پاکستان اس کو بھرپور طریقے سے منائے گا۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ بھارت کے زیرانتظام کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’کل انڈیا نے وہاں مزید پانچ بے گناہوں کی جان لی، اس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ وہاں کی حکومت مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے۔

حزب اختلاف کی جانب سے احتجاج کے اعلانات پر شیخ رشید نے کہا کہ ’دھرنے سے کوئی فرق پڑے گا اور نہ ہی لانگ مارچ سے کچھ نکلے گا، آنے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ ان میں پاکستان تحریک انصاف بھرپور حصہ لے گی اور جیتے گی۔

Back to top button