چین، روس، قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

حکومت نے ایم ایل ون سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے ہمسایہ ملک چین، روس، قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چین سے 3 ارب ڈالر، روس اور قازقستان سے 2 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے، چین سے 3 ارب ڈالر کا قرض زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کیلئے لیا جائیگا۔

منصوبے کے مطابق قازقستان اور روس سے ملنے والے 2 ارب ڈالر ایم ایل ون پر خرچ ہوں گے، وزارت اقتصادی امور نے قرض لینے کیلئے پلان تیار کر لیا۔

چین کو پاکستان کے آئی ایم ایف کے پاس جانے سے اعتراض نہیں

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر 3 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پائے گا، چین سے ملنے والے 3 ارب ڈالر کا ابتدائی معاہدہ ایک سال کیلئے کیا جائے گا، قازقستان اور روس سے 2 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی جلد طے پائے جانے کا امکان ہے۔

Back to top button