یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،
سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں رہنا چاہتا، پہلے ہی پارٹی کو استعفیٰ جمع کروا چکا ہوں۔
سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کے معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، کمیٹیاں پارلیمانی روایات کے لیے بنائی گئیں۔
