لندن میں سرجری نے حریم شاہ کے ہونٹ کیسے بگاڑے؟

لندن میں موجود متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کے ہونٹوں کی بوٹوکس سرجری خراب ہونے کے بعد ایک سائیڈ سے ان کے ہونٹ سوج گئے ہیں اور وہ عجیب و غریب دکھائی دے رہی ہیں۔ اس بات کا انکشاف حریم شاہ نے خود ایک ویڈیو بنا کر کیا جس میں ان کو سوجے ہوئے ہونٹوں کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے ہونٹوں کو موٹا کروانے کے لیے بوٹوکس سرجری کی خاطر کلینک کا رخ کیا تھا لیکن آپریشن کے دوران اچانک مجھے ایف آئی اے کی جانب سے اپنے بینک اکاؤنٹس منجمد کئے جانے کی خبر سنا دی گئی جس پر اپ سیٹ ہو کر میں نے پروسیجر ادھورا چھوڑ دیا جس سے میرے ہونٹ خراب ہو گئے اور میری شکل بگڑ گئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حریم شاہ نے اپنی ویڈیو شیئر کرکے صورت حال سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔ حریم کا کہنا تھا کہ میری سرجری کا عمل چل رہا تھا کہ اچانک مجھے ٹیلی فون آیا اور مجھے بتایا گیا کہ پاکستان میں میرے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ایف آئی اے کی جانب سے بینک اکائونٹس منجمد کئے جا رہے ہیں۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ انہوں نے جیسے ہی یہ خبر سنی وہ اتنی پریشان ہو گئیں کہ اپنی سرجری ہی ادھوری چھوڑ دی اور ڈاکٹروں کو یہ عمل کرنے سے روک دیا۔ تاہم تب تک وہ میرے اوپر والے ہونٹ کی آدھی سرجری کر چکے تھے جو اب آپ سوجا ہوا دیکھ سکتے ہیں۔ انسٹاگرام پر جاری ہونے والی حریم کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا اوپر والا ہونٹ بری طرح سے سوجا ہوا ہے۔ ادھوری سرجری نے ان کی شکل ہی بگاڑ دی ہے۔

خیال رہے کہ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے حال ہی میں لندن پہنچنے کے بعد حرخم شاہ کی جانب سے بنائی گئی ایک ویڈیو کی بنیاد پر انکےبخلاف منی لانڈرنگ الزامات کے تحت کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ اس ویڈیو میں حریم نے ہاتھوں میں برٹش پاونڈز کی گڈیاں پکڑ کر ایف آئی اے کو چیلنج کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ یہ پیسے کراچی ائیرپورٹ سے لیکر لندن آئی ہیں لیکن راستے میں انہیں کسی نے نہیں روکا۔ وفاقی تحقیقاتی ادار نے حریم شاہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس معاملے میں مدد کیلئے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ وہ حریم شاہ کیخلاف منی۔لانڈرنگ الزامات پر کارروائی عمل میں لائے۔

چین کو پاکستان کے آئی ایم ایف کے پاس جانے سے اعتراض نہیں

ایف آئی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر جو ویڈیو اپ لوڈ کی اس میں وہ خود اعتراف کر رہی ہیں کہ انہوں نے بھاری رقم برطانیہ منتقل کی۔ اب ان کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ حریم شاہ نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دوحہ کیلئے سفر کیا تھا۔

انہوں نے بھاری رقم کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کیں اوراعتراف کیا کہ وہ بھاری غیر ملکی رقم پاکستان سے برطانیہ لے کر آئی ہیں۔ تاہم اپنے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع ہونے کے فوری بعد حریم شاہ نے یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ڈیلیٹ کردی تھی اور یہ دعوی کیا تھا کہ ایسا انھوں نے مذاق میں کیا تھا۔

Back to top button