صوبہ بچاؤ تحریک اب مزید پھیلے گی ، پی ٹی آئی کی غنڈہ حکومت اسے روک نہیں سکے گی، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں احتجاج کرنے والے جیالوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ حکومت کو خبردار کیا ہےکہ اب صوبہ بچاؤ تحریک کا دائرہ کار خیبرپختونخوا کی گلی گلی اور کوچے کوچے تک پھیلے گا اور پی ٹی آئی کی غنڈہ حکومت اسےروک نہیں سکے گی۔
بلاول بھٹو نےپاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اور پیپلزپارٹی کی ریلی میں شریک کارکنان پر تشدد سےمتعلق دریافت کیا اور ریلی کے انعقاد پر شاباش دی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نےکہا کہ پیپلزپارٹی کے پرامن احتجاج سے گھبرا کر خیبرپختونخوا حکومت نے آنسوگیس کی شیلنگ کی، خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکراؤ کی حکمت عملی مہنگی پڑے گی۔
آئی ایم ایف کی جانب سے صرف خیبرپختونخوا کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے ، علی امین گنڈاپور
انہوں نےکہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے کرپشن، لاقانونیت اور بے روزگاری سے تنگ آئے عوام پر تشدد قابل مذمت ہے،اب صوبہ بچاؤ تحریک کا دائرہ کار خیبرپختونخوا کے گلی گلی اور کوچے کوچے تک پھیلایا جائے گا۔
یاد رہےکہ گزشتہ شام پشاورمیں اسمبلی چوک پر پیپلزپارٹی کے احتجاجی مظاہرے پر پولیس کی جانب سےآنسو گیس کی شیلنگ کی گئی تھی،جس سےمظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پی ٹی آئی کے احتجاجی کیمپ کوآگ لگادی تھی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے صوبہ بچاؤ مہم کے سلسلے میں پشاور کےاسمبلی چوک میں احتجاجی ریلی میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ہمایوں خان کی تقریر کے دوران پولیس نے آنسو گیس شیلنگ کردی تھی۔