آئی ایم ایف کی جانب سے صرف خیبرپختونخوا کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے ، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےکہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے صرف  خیبرپختونخوا (کے پی) صوبے کی کارکردگی کو سراہا گیا  ہے پورے ملک کو نہیں ،آئی ایم ایف نے کہا کے پی نے اپنے اہداف حاصل کیے۔

اسلام آباد ہائییکورٹ کےباہرگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاق اور باقی صوبوں نے آئی ایم ایف سے متعلق اپنا کام کیوں نہیں کیا؟ ہمارا 200 ارب سے زائد کا سرپلس ہے، سندھ، پنجاب نے سرپلس کیوں نہیں دیا؟، وفاق کیوں قرضے لے رہا ہے؟

بھارتی خارجہ پالیسی بری طرح ناکام ہوئی ، پاکستان کیخلاف کسی ملک نے بھارت کا ساتھ نہیں دیا: راہول گاندھی

 

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہم نے صوبے میں کسی کوجلسے سےنہیں روکا، پیپلز پارٹی کے کارکن ریڈ زون میں داخل ہوگئے تھے، ریڈ زون کے قواعد و ضوابط (ایس او پیز) توڑنے پرشیلنگ کی گئی۔

انہوں نےکہاکہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر شیلنگ کے آرڈر میں نے نہیں دیے۔

ان کاکہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان پرکوئی کیس نہیں،وہ بے گناہ جیل میں قید بھگت رہے ہیں۔

Back to top button