بھارتی خارجہ پالیسی بری طرح ناکام ہوئی ، پاکستان کیخلاف کسی ملک نے بھارت کا ساتھ نہیں دیا: راہول گاندھی

بھارتی اپوزیشن لیڈرراہول گاندھی نےمودی حکومت کوتنقیدکا نشانہ بناتےہوئے بھارت  کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیدیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے پاک بھارتی کشیدگی پر کہا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی ناکام ہو گئی  ہے۔

آپریشن سندور پہلگام حملے کا براہِ راست جواب تھا ، نریندر مودی

 

راہول گاندھی نےسوشل میڈیا سائٹ ایکس پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر  سے سوالات پوچھتے ہوئے لکھا کہ  پاکستان کے خلاف کسی ملک نے ساتھ کیوں نہیں دیا؟

کانگریس رہنما نےمزید کہا کہ کیا وزیر خارجہ بتائیں گے کہ  امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے دونوں ممالک کے درمیان ’ثالثی‘ کرنے کےلیے کس نے کہا تھا؟

Back to top button