صدر ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنے والا شوٹر چار دہائیوں بعد رہا

اپنے وقت کی مشہور ہالی ووڈ اداکارہ جوڈی فوسٹر کی توجہ حاصل کرنے کے لیے 1981 میں تب کے امریکی صدر رونالڈ ریگن پر قاتلانہ حملہ کرنے اور انہیں گولی مارنے والے جان ہینکلے کو 41 برس بعد رہائی مل گئی ہے۔

کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے چہرے کا فالج بگڑ گیا

امریکی جیوری نے 1982 میں جان ہینکلے کو سنجیدہ دماغی امراض میں مبتلا قرار دے کر بے قصور قرار دیا تھا، جیوری کے فیصلے کے بعد امریکی کانگریس دماغی امراض کو جرم کے دفاع کے جواز کے طور پر استعمال پر پابندی کے قوانین منظور کرنے پر مائل ہوئی۔ تاہم جان ہینکلے نے پچھلے 30 برس ایک دماغی امراض کے ہسپتال میں گزارے ہیں۔ اپنی رہائی کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے 67 سالہ ہینکلے نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ ’41 سال 2 ماہ اور 15 دن کے بعد، آخرکار آزادی!!!’گزشتہ سال ستمبر میں امریکی ڈسٹرکٹ جج پال فرائڈمین نے فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جان ہینکلے ذہنی کیفیت اور صحت کے لحاظ سے مستحکم ہے، لہٰذا اسے غیر مشروط رہائی دی جانی چاہیے، لیکن اس پر عائد پابندیوں میں انکے سفر کرنے اور انٹرنیٹ کے استعمال کو محدود کرنا شامل ہیں۔

جان ہینکلے کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں نے عدالت کو بتایا کہ ان کی جانب سے پر تشدد اقدامات کیے جانے کا خطرہ بہت کم ہے جبکہ وفاقی پراسیکیوٹر نے بھی ڈاکٹرز کی رائے سے اتفاق کیا۔ دوسری جانب سابق صدر رونالڈ ریگن کی بیٹی پیٹی ڈیوس نے جان ہینکلے کی رہائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بے حس شخص ہے جسے دوسروں کی کوئی فکر نہیں، جو دوسروں کی تکالیف اور پریشانیوں پر کسی قسم کا کوئی دکھ محسوس نہیں کرسکتا۔

یاد رہے کہ واشنگٹن کے ایک ہوٹل کے باہر جان ہینکلے کے ہاتھوں گولیاں کھانے کے بعد صدر ریگن پھیپھڑوں کی پیوند کاری کے نتیجے میں بچ گئے تھے جبکہ حملے میں ان کے پریس سیکریٹری جم بریڈی مستقل معذوری کا شکار ہوگئے تھے۔جان ہنکلے کی جانب سے فائر کی گئی 6 گولیوں میں سے پہلی گولی جم بریڈی کے سر پر لگی تھی جس سے ان کے دماغ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔
اس کے بعد اسلحہ رکھنے سے متعلق قوانین کو سخت کرنے کے لیے کوششوں میں مزید تیزی آگئی تھی، جم بریڈی اور ان کی اہلیہ سارہ بریڈی نے اسلحے کے ذریعے کیے جانے والے تشدد کو روکنے کے لیے بریڈی مہم شروع کی۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد بڑے پیمانے پر رپورٹ کیا گیا تھا کہ جان ہنکلے اداکارہ جوڈی فوسٹر کے پیار میں مبتلا تھا اور اس نے یہ حملہ ہالی ووڈ اداکارہ کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے کیا تھا۔

2014 میں صدر ریگن کے معزول ہو جانے والے پریس سیکرٹری جم بریڈی کی موت کے فوری بعد طبی معائنہ کار نے ان کی موت کی وجہ دو دہائیوں قبل کی گئی فائرنگ کو قرار دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ قید کے دوران جان ہینکلے گانے لکھتا اور گا کر آن لائن ریلیز کرتا رہا ہے، اس کا کہنا ہے کہ رہائی کے بعد وہ سب سے پہلے ایک کنسرٹ منعقد کرے گا۔

Back to top button