سندھ ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود کی ڈگری منسوخ کرنے کا جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل کردیا

سندھ ہائی کورٹ نے جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ کمیٹی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کےجج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ کرنے کافیصلہ معطل کردیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے جامعہ کراچی کی ان فئیرمینز کمیٹی کی سفارشات اور سینڈیکیٹ کا فیصلہ معطل کرتےہوئے کراچی یونیورسٹی کو اس حوالے سے مزید اقدامات سےروک دیا۔ عدالت عالیہ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل،ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر کونوٹس جاری کردیےاور فریقین سے 3 ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کرلیا۔
عمران خان کا فوجی ٹرائل نہیں ہوگا : عمر ایوب
وکیل نےکہا کہ کراچی یونیورسٹی کی ان فئیر میز کمیٹی، سینڈیکیٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری غیر مؤثر قراردی تھی۔جسٹس صلاح الدین پہنور نےکہا کہ کس کی ڈگری کاکیس ہے، یونیورسٹی نےاب تک کتنے فیصلے کیےہیں اس قسم کے؟ جس پر وکیل نےکہا کہ سینڈیکیٹ نےغیر شفاف طریقے س فیصلہ کیا ہے۔
جسٹس صلاح الدین پہنور نے سوال کیا کہ کب کی ڈگری ہے،جس پر وکیل نےبتایا کہ 30 سال پرانی ڈگری ہے۔
جسٹس امجد علی سہتو نےکہا کہ کس کی ڈگری آپ کینسل کررہے ہیں اس کو بلاناچاہیے،اس بندے کو نوٹس دیناچاہیے، جوڈیشل کمیشن میں کوئی بھی درخواست دی جاسکتی ہےوہ چیک کرالیتے۔
یادرہے کہ 31 اگست کو جامعہ کراچی کےسنڈیکیٹ نےاپنی ان فیئر مینز کمیٹی کی سفارش پر ایک ہائی کورٹ کےجج کی ڈگری اور انرولمنٹ منسوخ کردی تھی۔
