نظام کہیں نہیں جارہا،حکومت آئینی مدت پوری کرےگی،محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہبازشریف 5 سال وزیراعظم رہیں گے، موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا اور اپنی آئینی مدت یعنی 5 سال مکمل کرے گا۔
محسن نقوی کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں وزیراعظم کو مشورہ دیں گے کہ وفاقی کابینہ کے تمام وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔وزیراعظم تمام وزارتوں کی کارکردگی کی جانچ تیسرے فریق سےکروائیں اور نتائج عوام کے سامنے رکھیں، تیسرے فریق کی جانچ سے پتا لگے گا کہ کون سی وزارت کتنا کام کررہی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کابینہ میں میری حاضری 70 فیصد کے قریب ہے، محسن نقوی نے خود پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے کہا کہ میں نے 30 سال کا سفر 3 سال میں طے کیا، ان کا شکریہ۔
محسن نقوی نے کہا آج بھی اس بات پرقائم ہوں کہ نظام بالکل تباہ ہوا ہے، میں نے وہ نظام 80 سال کے تباہ ہونے کاکہا تھا، 80 سال سے جو یہ نظام ہے وہ تباہ ہے، اگر وہ چل رہا ہوتا تو ہم کہاں سے کہاں پہنچ جاتے، میں نے حکومت کو بالکل چارج شیٹ نہیں کیا، میں خود حکومت کا حصہ ہوں اپنے آپ کو بالکل چارج شیٹ نہیں کروں گا۔
وزیرداخلہ محسن نقو ی نے کہا لوگوں کی خواہش ہے کہ میرے اوروزیراعظم کےتعلقات خراب ہوجائیں، ساتھ ہی واضح کیا کہ حکومت مدت پوری کرے گی،
انہوں نے کہا وزیراعظم 14 سے 16 گھنٹے کام کررہےہیں، چیزیں بہتر ہوجائیں تو نتائج ہزار گنا بہتر ہوجائیں گے، ایف بی آر کا ریونیوبڑھایا، جنگ جیتی، سفارتی سطح پرکامیابیاں حاصل کیں، وزیراعظم کو سسٹم ٹھیک ملتا تو ملک کو سو گنا تیزی سے آگے لےکر جاتے۔
