ویسٹ انڈیزکوشکست،پاکستان نے ٹیسٹ سیریز1-1سےبرابرکردی

ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔
پورٹ آف سپین میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کا دیا گیا 75 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 23.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز نے 344 رنز بنائے، جس میں جسٹن گریوز 73 اور روسٹن چیز 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ برینڈن کنگ نے 46 اور شائی ہوپ نے 29 رنز سکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 4 جبکہ محمد علی، عبید شاہ اور علی عثمان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں پاکستان نے عبداللہ شفیق کی شاندار ناقابل شکست 160 رنز، بابر اعظم کے 88 اور اذان اویس کے 55 رنز کی بدولت 387 رنز بنائے اور پہلی اننگز میں 43 رنز کی برتری حاصل کی۔ ساجد خان نے 30 اور محمد رضوان نے 18 رنز اسکور کیے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل ویرکن نے 6 جبکہ شمر جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
43رنزکے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کیوم ہوج 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ روسٹن چیز نے 17، ٹیگنرائن چندرپال نے 17 اور شائی ہوپ نے 15 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے علی عثمان اور ساجد خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد علی نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
75رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو ابتدا میں دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا، امام الحق 9 اور اذان اویس 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تاہم عبداللہ شفیق 24 اور کپتان بابر اعظم 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو آسان فتح دلا دی۔
عبداللہ شفیق کو پہلی اننگز میں ناقابل شکست 160 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
