انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت کو پر لگ گئے

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق : اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 60 پیسے پر مستحکم رہا۔ انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر 278.50 روپے سے بڑھ کر 278.66 روپے پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 198 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 628 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔152 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 239 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 29 کروڑ 12 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔
اسٹاک مارکیٹ میں 16 ارب 34 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,327 جبکہ کم ترین سطح 78,518 پوائنٹس رہی ۔
