40 خاندانوں کو بچانے کےلیے پورے ملک کو داؤ پر نہیں لگاناچاہئے: گوہر اعجاز

سابق نگران وفاقی وزیر  اور معروف کاروباری شخصیت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ پاکستان صرف 40 خاندانوں کا نہیں ہے، 40 خاندانوں کو بچانے کےلیے پورے ملک کو داؤ پر نہیں لگاناچاہئے، پاکستان کاہر گھر بجلی کی وجہ سےپریشان ہے، صنعت کاپہیہ رکنےسے اکانومی کا پہیہ رک جاتاہے۔

گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ فیصل آباد پورے پاکستان کی صنعت کا دل ہے، صنعت کار ہونےکے ناطے اندازہ ہےکہ انڈسٹری بند ہونےکا دکھ کیا ہے،صنعتوں میں پیداواری لاگت میں 50 فیصد حصہ بجلی ہے،صنعتیں بند ہونے میں سب سےبڑا ہاتھ بجلی کی قیمتوں کاہے۔

پاکستان کو کسی جلسے، جلوس اور دھرنے کی نہیں بلکہ معاشی استحکام کی ضرورت ہے: احسن اقبال

گوہر اعجاز نےکہا کہ میں نےسب سےپہلے آواز اٹھائی کہ صنعتیں 16 سینٹ فی یونٹ پرنہیں چل سکتیں، میں نے صنعتوں کےلیے 9 سینٹ فی ڈالر کاریٹ کروایا، بجلی کانظام حکومت سےنہیں چل رہا، 1 لاکھ کروڑ روپے آئی پی پیز کو مفت دیے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کا کام کاروبار کرنانہیں ہے، آئی پی پیز سےایسے معاہدے کیےگئے جو دنیا میں کہیں نہیں ہوئے،ایسے معاہدوں کےہوتے ہوئے ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کرسکتے، ایسےمعاہدے پاکستان کی اکانومی سےخون چوس رہےہیں، دنیا میں فی یونٹ 7 سے9 سینٹ تک ریٹ ہے۔

اعجاز گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، فیصل آباد اور صنعت کار رو رہے ہیں، ملک کے چاروں ستونوں کو کہتا ہوں کہ اپنا کردار ادا کریں۔

Back to top button