ڈیجیٹل دہشت گرد کون ہے پوری قوم جان چکی ہے،عظمی بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات عظمی  بخاری کاکہنا ہے کہ ڈیجیٹل دہشت گرد کون ہے ؟پوری قوم جان چکی ہے ۔

وزیراطلاعات عظمی بخاری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوجوان  نسل کو منظم پلاننگ کے تحت ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف بھڑکایا جا رہا ہے۔ ملک کے خلاف سازش وہ شخص کر رہا جس کے اپنے بچے لندن میں لگزری لائف گزار رہے ہیں۔9مئی کے واقعات کے بعد بھی اگر کچھ والدین نے سبق نہیں سیکھا تو ان کا اللہ حافظ ہے۔ایک مخصوص ٹولہ اور ان کے سہولت کار ایجنڈے کے تحت پاکستان میں بدامنی انتشار اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ کبھی  اسمبلیوں سے استعفے، کبھی جیل بھرو تحریک اور کبھی بھوک ہڑتالیں۔ناکام خان کی ناکام تحریکیں اسکے لیے باعث ذلت و شرمندگی بن چکی ہیں۔اس ٹولے کے تمام بیانیے ان کی ناکام سیاست کی طرح پٹ چکے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے اصل دشمنوں کو پہچانیں۔یہ  لوگ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں۔جوبھی منفی پروپگنڈہ پر مبنی مہم چلتی اس کے پیچھے اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص ہوگا۔اڈیالہ جیل کا قیدی اور اس کی جماعت پاکستان کے لیے قابل قبول نہیں۔

Back to top button