دھاندلی کا رونا رونے والے چیختے چلاتے رہیں گے،عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ دھاندلی کا رونا رونے والے چیختے چلاتے رہیں گے اور عوام مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرواتے رہیں گے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کشمیر میں آج پھر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بڑے مارجن سے کامیاب ہوں گے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے پولنگ کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کا پُرامن انعقاد جاری ہے، لوگ مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہوکر ’شیر‘ کو ووٹ ڈال رہے ہیں۔ ’رونا دھونا پارٹی‘ کا وجود کہیں نظر نہیں آرہا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اچھی سڑکیں، الیکٹرک بسیں اور اپنی چھت اپنا گھر جیسے منصوبے بھی کشمیریوں کا حق ہیں۔

واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے مہاجرین کی 12 نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ۔

 

Back to top button